اسلام آباد ( فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار’’ کایا کالاس‘‘اسلام آباد میں بک شاپ پر پہنچ گئیں ،پاکستانی اور بین الاقوامی مصنفین کی کتابوں کی خریداری، سوشل میڈیا پر فالوورز کو بھی آگاہ کرتی رہیں ، کسی ملک کو اس کے ادیبوں اور لکھاریوں کے ذریعے جاننے سے بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے،سوشل میڈیا پر پیغام،دنیا بھر سے پاکستان کے دورے پر آنے والی اہم سیاسی حکومتی اور سفارتی شخصیات پاکستان کے لوک ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی رکھنے کے باعث ان کی نمائشوں کی دعوت اور تحائف کو بھی خوش دلی سے قبول کرتی ہیں لیکن پاکستان کے انتہائی اہم سرکاری دورے پر آئی ہوئی یورپی یونین کی ایک نمائندہ خاتون برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس نے پاکستان کے اعلی سطحی دورے کے دوران اس روایت سے ہٹ کر کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اب ایک طرف تو جہاں انہوں نے اسلام آباد میں سٹریٹیجک اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔