• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جین زی ’’سائیکو‘‘ دیکھیں، وہ میرا مقابلہ نہیں کرسکتے، اداکارہ میرا

کراچی (جنگ نیوز) عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”سائیکو“ کی پروڈیوسر اور مرکزی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ”جین زی“ فلم ”سائیکو“ دیکھیں اور ہم سے بہتر فلم بنا کر دکھائیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے ”جین زی“ کو چیلنج کردیا اور کہا کہ ”جین زی“ میرا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر جین زی فلم بنانے کے میدان میں میرا مقابلہ کریں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ یاد رہے کہ ایکشن، سسپنس اور تھرل سے بھر پور فلم ”سائیکو“ کی شاندار نمائش ملک بھر میں جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس فلم کو دیکھنے کیلئے قطاروں میں نظر آرہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید