کراچی(اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 16 کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے 15انسپیکٹر انویسٹیگیشن کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا مراسلہ تحریر کر دیا ہے۔ ان انسپیکٹرو میں آٹھ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ سندھ دیہی اور بلوچستان خواتین کوٹہ سے دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بقیہ ایک ایک کا خیبر پختونخواہ، سابق فاٹا اور سندھ شہری کوٹے سے ہے۔ باقی دو کا تعلق سندھ دیہی کوٹے سے ہے۔