• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان کا فورسز کو خراج تحسین

کراچی ، کوئٹہ(نیوز ڈیسک، خبر نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 17دہشت گردوں کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور صوبے کے امن و استحکام کے خلاف سرگرم نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید