ابو ظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات نے استعمال شدہ کپڑوں اور ٹیکسٹائل کے بڑھتے ہوئے فضلے کو کم کرنے کیلئے "نسیج" کے نام سے قومی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔حکام کے مطابق، عرب امارات میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ 20ہزار ٹن ٹیکسٹائل فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ نسیج منصوبے کے تحت پرانے کپڑوں کو دوبارہ استعمال، ری سائیکل اور قابلِ استعمال وسائل میں تبدیل کیا جائے گا۔