اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور کے روبرو زیر سماعت صدر پاکستان آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں چالان رپورٹ پیش نہ ہو سکی، سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے کیس کے چالان کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی جا سکی۔