• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم کئے جائیں، PTI

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گلگت بلتستان میں جاری مبینہ کھلی دھاندلی اور انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ وسیع انتخابی دھاندلی کی یاد تازہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں اور قیادت کو جان بوجھ کر این او سی جاری نہیں کئے جا رہے تاکہ ان کی انتخابی مہم کو محدود کیا جا سکے، تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم کئے جائیں، این او سی کے نام پر امتیازی سلوک فوری طور پر بند کیا جائے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو گلگت بلتستان میں داخل ہونے سے روک کر واپس بھیج دیا گیا، جو 2024 کے عام انتخابات سے قبل اور دوران پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اختیار کئے گئے ہتھکنڈوں کا تسلسل ہے۔ پولیس اہلکار باقاعدہ فہرستیں لے کر موجود ہیں اور ناموں اور چہروں کی بنیاد پر پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کو علاقے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید