اسلام اباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ ) پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے پر اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوائر یلیا اور اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے وزارت خارجہ روم میں ہونے والی ایک پروقار سفارتی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے دونوں ملکوں میں اس اہم پیش رفت سے قبل اعلی سفارتی حکام کے درمیان ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں فریقین نے دو طرفہ تزویراتی تعاون کی مضبوطی وسعت اور مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا دونوں جانب سے اس معاہدے کو باہمی اعتماد اور بہترین دوستی کا عکاس بھیقرار دیا گیا اور معاہدے کو سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید استحکام کے لیے معاونت قرار دیا گیا۔