• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کی ملکیت کے دعووں پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ہائی کورٹ میں کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کی ملکیت کے مختلف دعووں پر سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں گزشتہ روز دائر مختلف آئینی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ، کراچی میونسپل کارپوریشن، کاٹن ایکسچینج ایسوسییشن، ایف آئی اے اور انفرادی افراد کی درخواستوں پر دلائل مکمل کیے گئے۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ادارے نے "بلڈنگ کو اپنی حفاظت میں لے رکھا ہے نہ کہ اس پر قبضہ کر لیا ہے اور نہ ہی قبضہ کرنے کا ارادہ ہے"۔

اہم خبریں سے مزید