• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وارداتیں، شہری 13 موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی سے محروم

راولپنڈی/ اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بنک گراؤنڈ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار نعمان افضل کابیگ چھین کرلے گئے جس میں 5ہزار روپے ،موبائل ،ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈتھا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ مہر آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمداختر سے44ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگیا،بازار تلواڑاں میں عبدالستار کی دکان غوثیہ ہوزری میں کاؤنٹر کالاک توڑ کرایک لاکھ 80ہزار روپے ، لین 4پشاورروڈ پر اسد حسین کے کمرے سے تالے توڑ کر8ہزار روپے اور دیگرسامان ،نورانی محلہ عزیزبھٹی شہید سٹریٹ میںدانش شہزاد کے گھرسے تالے توڑ کرایک لاکھ 28ہزار روپے اور سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،راول ٹاؤن میں فنیاس مسیح کاموبائل اور 6ہزار چھ سوروپے ،فیصل ٹاؤن میں محمد امین کے گھرسے تالے توڑ کر2لاکھ 55ہزار روپے ،600ریال ،5000درہم اور8تولے وزنی طلائی زیورات ،اڈیالہ روڈ پر نادر خان کے کباڑ خانے سے 2لاکھ 33ہزار تین سوروپے ،لوہا ،تانبہ ،پیتل کل مالیتی 4لاکھ 16ہزار روپے ،پڑیال میں جامع مسجدانوار مدینہ کے تالے توڑ کر یوپی ایس ،بیٹری ،سپیکر کاڈبہ مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ جب کہ اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار ،تھانہ رمنا،تھانہ نون اور تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقوں میں شہریوں کے موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ،رابری کی واردات تھانہ کراچی کمپنی جب کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ انڈسٹریل ایریا اورتھانہ نیلور کے علاقوں میں ہوئیں ،جن میں شہریوں کو طلائی زیورات ،موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید