• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق، مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ اور انجمن شہریاں کے زیر اہتمام ریلی

راولپنڈی( خبرنگار خصوصی) آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی اور انجمن شہریاں کے زیر اہتمام گزشتہ روز ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پاک فوج اور شہدائے وطن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی کے گروپ لیڈر اور انجمن شہریاں کے چیئرمین زاہد بختاوری نے کی، جبکہ اس موقع پر شیخ عنایت اللہ، عمران چوہدری ʼرفیق بھاٹیہ، ناظم یعقوب بٹ، مشتاق خان ʼ وجیہہ الدین ʼمحمد ریحان، ملک احمد اعوان، راو عرفان شاہد، فاروق اعوان، زاہد خان، متین خان، شیخ محمد بخش، سعادت خٹک، راجہ ابراہیم، نصیر چوہدریʼ کامران خان لودھی ʼایاز بٹ ʼشہزاد چوھدری ʼخان وزیر خان ʼمنیر گکھڑ ʼاصغر خان ʼخالد وڑائچ ملک طاہرʼ شیخ مقبول ʼڈاکٹر عبدالقیوم ʼملک شاسب سمیت دیگر تاجر رہنما بھی شریک تھے۔ریلی الامین پلازہ سے شروع ہوئی ʼ جی پی اوچوک تک تاجر برداری اورشہریوں پر کشمیر روڈ کے تاجروں نے گل پاشی کی اور ہم آواز ہو کر پاک فوج اورملک کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی جس سے کینٹ کا پورا علاقہ گونج اٹھا ʼبنک روڈ پر شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متعدد شہری نڈھال ہوگئے لیکن ان کا جذبہ قابل دید تھا۔ ریلی جب بنک روڈ پہنچی تو شہریوں اور تاجروں نے پاک فوج اور تاجرقائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور گل پاشی کی۔ ریلی گکھڑ پلازہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے کہا کہ ʼبنیان مرصوصʼ کی کامیابی دراصل قوم اور فوج کے مضبوط رشتے کی علامت ہے۔
اسلام آباد سے مزید