• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورس کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا جائے، ڈی آئی جی سکیورٹی کا افسران کو حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ رانا عمر فاروق نے سپیشل برانچ کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی صورتحال اور مختلف پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے سپیشل برانچ کی کارکردگی، بم ڈسپوزل اسکواڈ، کے -9 یونٹ اور دیگر سکیورٹی معاملات سے متعلق جامع بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ادارے کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اہم امور زیرِ غور آئے، جبکہ موجودہ سکیورٹی چیلنجز، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ رانا عمر فاروق نے نفری کی کمی، برانچ میں جاری تعمیراتی منصوبوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اورK-9 یونٹ کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جدید تربیت، وسائل کی بروقت فراہمی اور مئو ثر کوآرڈینیشن کے ذریعے فورس کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید