راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے9ملزموں کو گرفتار کرکےشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے 45لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال ،وارث خان،چکلالہ،مورگاہ، نیوٹائون،ریس کورس اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں جائیں گی۔