• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا کنٹرول کے لئے شادی سے پہلے سکریننگ ایکٹ پرعملدرآمد کا مطالبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) تھیلیسیمیا کے کنٹرول کے لئے شادی سے پہلے سکریننگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ اور اس سال کے موضوع ’’اب مزید پوشیدہ نہیں: غیر تشخیص شدہ افراد کی شناخت اور نظر انداز مریضوں کی معاونتʼʼ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی تھیلیسیمیا کے سنگین بوجھ کا سامنا کر رہا ہے، جہاں ہر سال ہزاروں بچے تھیلیسیمیا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، اگرچہ طبی ترقی سے مریضوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئی ہے، لیکن ایسے افراد کی بڑی تعداد جو ابھی تک تشخیص سے محروم ہیں ،عوامی صحت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہیں۔
پشاور سے مزید