• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پشاور کیمپس میں پی ایچ ڈی، ایم فل کلاسز کا آغاز

پشاور(خصوصی نامہ نگار)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے شعبہ اسلامیات میں اولین پی ایچ ڈی اور ایم فل کلاسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے معیاری علم کی ترویج میں یونیورسٹی کےاہم کردار کو سراہااور ایسے اسکالرز پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو جدید عصری اور مقامی سماجی پیچیدگیوں کو حل کر سکیں۔ انہوں نے طلباء کوتحقیق اور گہرے مطالعے کی تلقین کرتے ہوئے خاندانی نظام کی اصلاح سمیت جدید چیلنجز کے مقابلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔پرائم فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، ان کی ذمہ داری امت کو متحد کرنا اور ثقافتی یلغار کے خلاف تحقیقی ڈھال فراہم کرنا ہے۔
پشاور سے مزید