• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت کا عالمی دن، جامعہ پشاور میں سمپوزیم کا انعقاد

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انسانیت کی خدمت کے عالمی دن کی مناسبت سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ پشاور نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے ’’ مشکل حالات کے دوران انسانیت کی خدمت کے بنیادی اصول ، بین الاقوامی انسانی قوانین اور اسلام‘‘ کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیاجس میں آئی سی آر سی ، جامعہ پشاور ، پاکستان ہلال احمر اور پی ڈی ایم اے کے ماہرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحرانوں کے دوران انتہائی ضرورت مند آبادی تک رسائی کے لئے غیر جانبداری لازمی ہے تاکہ جنہیں سب سے پہلے مدد کی ضرورت ہو انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے سب سے پہلے انہیں امداد فراہم کرے۔آئی سی آر سی پشاور کے سب ڈیلی گیشن کے سربراہ مسٹر برونو راڈیکی نے کہا کہ آئی سی آر سی قیام پاکستان سے اب تک خطے میں انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جس میں تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کو بین الاقوامی قوانین سے روشناس کرنا بھی شامل ہے۔ انہون نے کہا کہ ہمارا کام خیبر پختونخوا میں محض تعلیمی اداروں تک محدود نہیں ، ایک غیر جانبدار اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے کے ناطے آئی سی آر سی پاکستان ریڈ کریسنٹ اور پی ڈی ایم اے کے کمپلیکس ایمرجنسی ونگ کے ساتھ مل کرباجوڑ، کرم، خیبر اور چترال میں حالیہ وقتوں میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں کامیاب رہی جبکہ صوبے کے مختلف طبی مراکز کو وقتاً فوقتاً ایمرجنسی ادوایات سمیت عملے کے استعداد کار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
پشاور سے مزید