راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں 35 مشکوک افراد اور 25موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات منتقل کیا ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن اور زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے، سرچ آپریشنزکے دوران755افراد،190گھروں ،11ہوٹلوں،27دکانوں،276 موٹر سائیکلوں اور 116 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 35 مشکوک افراد اور 25موٹر سائیکلوں کوی مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔