• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گرجا گھروں کی حفا ظت کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کیے، سئنیر افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا گیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید