راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکےمسروقہ موٹر سائیکل و رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم،موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 12 ہزار روپے برآمد ہوئے، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔