راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) را ولپنڈی اور اسلام آباد میں واردا تیں ، ڈاکو18موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اورلاکھو ں روپے لےاڑےراولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 15موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ شاہ پور سٹاپ کے قریب اسلحہ کی نوک پر عدنان علی سے 45ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈھوک سیدو میں اسلحہ کی نوک پرنوید محسن سے 60ہزار روپے چھین لئے گئے ،مریڑچوک میں بابو عرفان ،ففتھ روڈ پر ثاقب خان ، آدم جی روڈ پر سعدالرحمٰن سے موبائل چھین لیاگیا،کچا سٹاپ کے قریب آصف جاوید کی دکان سے وائنڈنگ کی تار 12گوٹ،اور سکریپ کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،ٹینچ بھاٹہ میں اظہار الحق کی کار سے 7ہزار روپے اور بیٹری ،سپریم کورٹ ایمپلائز سوسائٹی میں جرار الحسن کاموبائل اورانٹرنیٹ ڈیوائس،ڈھوک چودھریاں میں وسیم منور کے 2لاکھ 72ہزار روپے اور موبائل ،گلستان فاطمہ کالونی میں مقصود اقبال کے گھر سے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل چوری کرلیاگیا۔ جبکہ راسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 3موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ سے گاڑی جب کہ تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ نون اورتھانہ لوہی بھیر کے علاقوں سے موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔