• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کا سال مکمل ، سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) معرکہ حق میں عظیم کامیابی کے سلسلے میں سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔راولپنڈی کے ساتھ ساتھ ضلع مری میں بھی مختلف تقریبات ہوئیں۔جن میں شہریوں، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرتے ہوئے افواجِ پاکستا ن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مرکزی تقریب مری آرٹس کو نسل میں ہوئی جہاں پرچم کشائی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر احمد ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور دیگر تھے ۔تقریب قومی ترا نہ بھی بجایا گیا۔ سے کیا گیا ۔ مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، قومی ٹیبلو، تقاریر اور خاکے پیش کیے۔تقریبات کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔جامعہ سراجیہ نظامیہ اصغرمال راولپنڈی میں تحریک اتحاد امت وعلماء مشائخ پاکستان کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کانفرنس ہوئی۔ مولانا پیر سید چراغ شاہ مرکزی امیر تحریک اتحاد امت صدرعلما مشائخ نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ 1965کےبعدایک مرتبہ پھر بھارتی بربریت اور جارحیت پر پاک آرمی ،ائیرفورس نے دشمن کو گھر میں گھس ایسا مارا کہ مودی سرکار کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی،،فیلڈمار شل حافظ سیدعاصم منیر ،وزیراعظم میاں شہباز شریف ،ائیرچیف مارشل نےجرات ،حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیاکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
اسلام آباد سے مزید