• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10مئی کو اللہ نے پاک فوج کی غیبی مدد فرمائی، پیر محمد نقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ 10 مئی پر رب کریم کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس روز ربِ رحمان نے افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو عظیم کامیابی عطا فرمائی اور غیبی مدد کا نزول فرمایا ۔آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی پر ہماری بہادر افواج اورپوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار درس حدیث پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر بری، فضائی اور بحری افواج اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو خراج عقیدت و محبت پیش کرتے ہیں ۔ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ کربلا و بدر والی عظیم ہستیوں کے ماننے والے اور وارث ہیں اور ہمیشہ حق کی سر بلندی کی خاطر سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید