لاہور کے علاقے ریس کورس میں ٹھنڈی سڑک پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد 1 ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔