• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں پریزن ویلفیئر سٹور نے کام شروع کردیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پریزن ویلفئیر سٹور نے کام شروع کردیا، سٹورکے فعال ہونے سے جیل کنٹین کے ٹھیکےکا نظام ختم ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت پنجاب کی تمام9 سینٹرل جیلوں میں بیک وقت پریزن ویلفئیر سٹورزکو فعال کردیاگیاہے ،اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو جیل کے اندر ہی مناسب قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل مرزا ساجد بیگ کاکہنا ہے کہ پریزن ویلفئیر سٹور میں بنیادی ضرورت کی 74 اشیاء بشمول بیکری، مشروبات، کچن اور حفظان صحت کی اشیاء دستیاب ہوں گی،انہوں نے بتایاکہ قیدیوں کے لیے جدید آن لائن اور ٹیبلٹ پر مبنی بائیو میٹرک تصدیقی نظام کے ذریعے خریداری ممکن بنائی گئی ہے، جس کی تمام تر نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی ۔
اسلام آباد سے مزید