راولپنڈی ( جنگ نیوز ) معرکہ حق ھماری دفاعی تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے آج پوری قوم معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر خوشی سے جشن منا رہی ہے پاک فوج نے بزدل دشمن کے ناپاک عزائم خاک ملا دیے 10 مئی کے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے وقار میں اضافہ ہواہے پوری قوم عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادری اور شجاعت پر فخر کرتی ہے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرکے اسے وہ سبق سکھایا کہ آئندہ جرآت نہیں کرے گا خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے " چاندنی چوک " میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام "معرکہ حق ریلی" کے موقع پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔