راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں شہری 13 موٹرسائیکلوں سے غائب ہوگئے۔ طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں 4موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر2موبائل اور7ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ نوگزہ روڈ پرمحمدقدیر سے اسلحہ کی نوک پر19ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ لائسنس وغیرہ نجی سوسایٹی میں محمداحمد کے گھر سے تالے توڑ کرایک لاکھ 15ہزار روپے ،انعامی بانڈزمالیتی 15ہزار روپے ،دیگر سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،قاسم آباد میں شہری کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزار روپے ،سونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،کمیٹی چوک میں سلیم کے 3موبائل ،دھمیال میں شہزاد گل کے گھر سےطلائی زیورات اور گھریلو سامان ،چکری روڈ پر پٹرول پمپ سے 2موبائل ،گلشن آباد میں ذیشان نصرت ملک کے گھر سے تالے توڑ کر ساڑھے 6تولے سونا،ہیرے کی انگوٹھی ،8ہزار روپے، شناختی کارڈ وغیرہ ،ڈھوک گنجیاں میں بشارت حسین کے گھر سے5لاکھ روپے اور5لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔