• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 18 ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 18 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ چرس،شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 10 ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور 87 لیٹر شراب برآمد کر لی، تھانہ روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 300 گرام چرس برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے دو ملزموں سے32 لیٹر شراب ، بنی پولیس نے تین ملزموں سے15 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب ، پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب ، سول لائنز پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب ، واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے تمام ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیےادھر راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، وارث خان، ریس کورس اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید