راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں "پاک-چین دوستی:ثقافتی و اسٹریٹجک تعلقات" کے موضوع پر ایک انٹر یونیورسٹی سکہ و ڈاک ٹکٹ ڈیزائن مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاک-چین تاریخی روابط کو تخلیقی انداز میں اجاگر کیا۔یہ مقابلہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایاتکے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوان نسل میں پاک-چین دوستی کے تناظر میں شعور، تخلیقی اظہار اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔مقابلے کے نتائج کے مطابق راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی طالبات خنساء بنتِ بابر نے سکہ ڈیزائننگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاک ٹکٹ ڈیزائننگ کے مقابلے میں حافظہ سجل طوبیٰ نور نے اول مقام حاصل کیا۔ فنونِ لطیفہ کے سینئر اساتذہ اور ماہرین پر مشتمل جیوری پینل نے تمام تخلیقات کا جائزہ فنی مہارت، موضوع سے مطابقت اور تخلیقی جدت کی بنیاد پر لیا۔