راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ،مدعیہ کے مطابق الزام علیہ اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کی، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔