کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش کا باعث ہیں، جس کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ملوث ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے،صوبائی حکومتوں کو بھی دہشت گردی کے خلاف موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی جائے،انہوں نے کہا کہبنوں، اور لکی مروت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے۔