راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) ۥوزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پردھرنا دیا،جیل سے کچھ فاصلے پر فیکٹری ناکے پرسہیل آفریدی، علیمہ خان ان کی بہنوں ،نیاز اللہ نیازی ،نعیم حیدر پنجوتھا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، شاہد خٹک، خیبر پختون خوا اسمبلی کے ارکان ،پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو روک لیاگیا جس پر انہوں نے وہاں دھرنا دے دیا،علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج سارے ایم پی ایز، ایم این ایز اور وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ جیل آئے،ہم خوش ہیں ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اخلاقی درجے کی پستی پر موجود لوگوں نے آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی ، تمام پارلیمینٹرین اڈیالہ آئے تھے،انکو روکا گیا۔