• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا، وہ گرنے ہی والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔

ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرارداد بے وقت اور بے معنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنا دیا ہے، میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کر لوں گا، میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا، قرارداد اس ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگاہ سے بھی منظور ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید