ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان کے مصالحتی کردار کے سبب معاشی بہتری کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے امن معاہدے کی پیشرفت سے پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہوا ہے۔
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی تشخص میں بہتری کے باعث پاکستان کو معاشی فوائد حاصل کرنے کا بھی موقع ملا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مشرقِ وسطیٰ کا بڑا حصہ بن کر وسیع معاشی اور دفاعی شراکت داریاں قائم کر سکتا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر پابندیوں میں نرمی سے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑے تجارتی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔