اسلام آ باد (رانا غلام قادر)پاکستان پر قرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب روپےپر پہنچ گئے،مارچ 2026 تک قرضے97ہزار 307ارب ،مقامی قرضہ 57ہزار 566ارب ، غیرملکی 35 ہزارارب سے زائد رہا، گذشتہ سال مارچ تک یہ حجم 89ہزار 774ارب تھا ،ملکی قرضے 51 ہزار 518 ارب ،غیر ملکی 33 ہزار 137 ارب روپے تھے۔ایک سال میں پاکستان پرقرضے اور واجبات سات ہزار پانچ سو تنتس ارب روپےبڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمارچ دو ہزارچھبیس تک قرضوں اورواجبات کاڈیٹاجاری کردیا۔