• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور و دیگر اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے داو¿د زئی میں نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب دو خطرناک رہزن اور منشیات فروش پولیس مقابلے میں زخمی ہوگئے ،ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ روزداؤدزئی پولیس کو اطلاع ملی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری علاقے میں موجود ہیں،پولیس نے کارروائی کی توملزمان نے گرفتاری سے بچنے کےلئے فائرنگ کردی اس دوران نواب زادہ اور یاسین ساکنان مندنی چارسدہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیاگیاجبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ داود زئی، نوشہرہ اور شیخ ملتون میںپولیس پر حملہ ،اقدام قتل اور منشیات فروشی سمیت متعدد سنگین مقدمات میںمطلوب ہیں۔
پشاور سے مزید