• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کی وارداتوں میں اضافہ، شہری 2 گاڑیوں 13 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، شہری 2گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گھروں کے تالے ٹوٹ گئے،لاکھوں روپے ،طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 10موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ نصیرآباد کے علاقہ برٹش ہومزمیں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر غلام محمدشہبازسے موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ گاؤں میں 2موٹرسائیکل سوارمحمود احمدکی دکان سے22ہزار روپے اور سگریٹ مالیتی اڑھائی ہزار روپے ،کیرج فیکٹری کالونی میں زریاب ساجد کے گھرسے تالے توڑ کرقیمتی سامانمالیتی ایک لاکھ 94ہزار68روپے ،سرسید چوک میں محمدتبریزکی شہ زور گاڑی سے 2 انورٹر مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپے ،سید پور روڈ پر امانت علی کے آفس سے لیپ ٹاپ ،ایل ای ڈی ،ویلڈنگ مشین ،موبائل ، ذیشان محسن کے زیرتعمیر مکان سے پانی والی موٹر،بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ،شاہ فیصل کالونی میں عامر کے گھر سے کیش ،گاڑی کے کاغذات ،پے آرڈر،گھر کی رجسٹری ، نجی سوسائٹی فیز2میں طلائی زیورات مالیتی 7لاکھ روپے اور نقدی 70ہزار روپے ،چکن شاپ گوجر خان سے ایک من مرغا،محلہ دارالسلام کمال آباد میں محمدمنشا کے زیرتعمیر مکان سے الیکٹرک تاریں ،سینٹری کاسامان مالیتی 2لاکھ 48ہزار روپے ،ڈھوک پہاڑیاں میں دکان سے تالے توڑ کر3لاکھ روپے ، فیز8میں دانش علی کی گائے چوری کرلی گئی ۔ اسلام آباد میں ایک گاڑی 3موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید