راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پولیس انٹر ڈسٹرکٹ والی بال سمیش اور رسہ کشی چیمپئن شپ 2026 کے مقابلوں کا انعقادکیاگیا، مقابلوں میں راولپنڈی، چکوال اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا،والی بال سمیش کے مقابلوں میں راولپنڈی نے اول پوزیشن جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی،رسہ کشی کے مقابلوں میں چکوال نے اول پوزیشن جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔