راولپنڈی(جنگ نیوز)قائد اعظم یونیورسٹی اسکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز میں "چینی ایمبیسیڈر سکالرشپ" پروگرام کے فیز III کے تحت قائداعظم یونیورسٹی کے 47 طلباء کو وظائف دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور بڑھتے ہوئے تعلیمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے کلچرل کونسلر نے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کے ہمراہ طلباء میں وظائف تقسیم کئے۔