راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں 45سالہ شخص نے خود کشی کر لی، ایس ایچ او ریس کورس گل تاج نے بتایاکہ ساجد محمود عباسی مری کا رہنے والاتھا اور یہاں پیپلز کالونی میں اپنے بھانجے کے پاس رہائش پذیر تھا اس کے پانچ بچے ہیں تین بیٹیاں مری کے ایک مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جمعرات کو اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔