راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف آج اسلام آباد میں مظاہرہ کرے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔ یہ مظاہرہ 5بجے سہ پہر آب پارہ چوک اسلام آباد میں ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ پنڈی سید عارف شیرازی نے بتایا کہ مظاہرے میں راولپنڈی سے بھی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔