• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم سن طالبعلم کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے ویڈیوز بھی بناڈالی

پشاور(کرائمرپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور میں پڑھنے والے طالبعلم کو ملزم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیوز بھی بنادیں ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پشاور نے شکایت پر ملزم کوگرفتار کرکے اس سے موبائل فون اور چھری بھی برآمد کرلی جس کے ذریعے ملزم اسے دھمکاتا رہا۔باجوڑ کے رہائشی طالبعلم نے 7مئی کو این ایس سی آئی پشاور کورپورٹ کی اس نے ملزم نمیراللہ ساکن تحصیل ماموند باجوڑ کےساتھ دوستی قائم کی اور بعد میں ملزم نے اسے گھر بلا کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی،انکار پر ملزم نے چھری نکال کر اسے دھمکایا اوراس سے زیادتی کی جبکہ موبائل کے ذریعے ویڈیوز بھی بنائیں ۔متاثرہ لڑکے نے بیان دیا کہ ویڈیوز کے ذریعے ملزم اسے بلیک میل کرتا رہااور اس سے رقم بھی طلب کی۔گزشتہ روزسائبر کرائم پشاور کی ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزم کو توحیدآباد چوک پشاور سے حراست میں لیاجہاں وہ متاثرہ لڑکے سے ملنے کیلئے انتظار کررہا تھا۔سائبرکرائم ایجنسی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ڈیجیٹل شواہد اورمتاثرہ بچے کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کرکے ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا اوراس کیخلاف پیکاایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پشاور سے مزید