پشاور(جنگ نیوز) چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک نظام اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی نہ کرے جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھے کیونکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کرے۔