• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کی پیر پگارا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا کی رہائش گاہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک میں جمہوریت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ سیاسی کارکنان کو شائستگی، برداشت اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید