• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”سائیکو“ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا مقابلہ کرے گی، میرا

کراچی ( جنگ نیوز) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ”سائیکو“ کی پروڈیوسر اور مرکزی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ یہ فلم عالمی معیار کی ہے اور اس کا مقابلہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ فلم 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی اور دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر ”سائیکو 2“ بنائی گئی تو اس کی شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی۔میرا نے بتایا کہ وہ خود کو اس کردار میں اس قدر ڈوبا ہوا محسوس کرتی ہیں کہ انہوں نے خود کو دنیا کی سب سے بڑی ”سائیکو“ سمجھ لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا اور اس کے دوران انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے یہ کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلم ”سائیکو“ کی پروموشن کے سلسلے میں منعقدہ ایک بھرپور پریس کانفرنس اور جیو سے گفتگو کے دوران کیا، جس میں سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ”جیو فلمز“ اس تھرل، سسپنس، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ میرا نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں کم ضرور بنتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید