• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد فائرنگ تبادلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)حیات آبادپولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،فائرنگ تبادلے کے دوران ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے،ایس ایچ اوحیات آبادکامران مروت کی مدعیت میں درج مقدمہ میں کہاگیاہے کہ خفیہ ذرائع سے ملنے اطلاع پرناکہ بندی کے دوران ہارون مارکیٹ جمرود روڈ ایک گاڑی کورکنے کااشارہ کیا،ڈرائیورنے اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی روکنے کے بجائے فائرنگ کرکے فرارہونے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے کچھ فاصلہ پرسائیڈوال سے ٹکراکررک گئی جس سے ایک ملزم فرارہوگیاجبکہ ڈرائیورکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاہے،گرفتارملزم خیال گل ولد نعیم گل سکنہ لنڈی کوتل حال کاکشال محلہ شریف آبادکی جیب سے ایک پیکٹ کوکین اورگاڑی کی تلاشی کے دوران پانچ پیکٹ آئس کل وزن پانچ کلوبرآمدہوئی ہے،فرار ملزم کی شناخت رحمان ولد غوزی خان سکنہ محلہ اشرف خیل لنڈی کوتل کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ملزم کے علاج معالجہ کے بعدتفتیش کاآغازکردیاہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید