• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پشاورکی گاڑہ تاجک میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیر اہتمام علاقے گاڑہ تاجک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) ثنائاللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم محمد الیاس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران،ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔عوام کی سہولت اور معلومات کیلئے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے کھلی کچہری کے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے اور سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے، اس لیے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے سوئی گیس کا پریشر بڑھا نے، تجاوزات کا خاتمہ کرنے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے اور ٹریفک اہلکار کی ڈیوٹی لگا نے کی درخواست کی گئی اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے مسائل بارے افسران کوآگاہ کیا جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں۔ جس پر انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اد موقع پرانتظامی افسران نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی بارے بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔
پشاور سے مزید