راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) لیڈی منشیات سپلائر سمیت 7 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکےساڑھے 18 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی گئی ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 10 کلو گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال ، صادق آباد ، پیرودھائی اور آراے بازار پولیس نے ملزم گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔راول ڈویژن پولیس نے 6 قمار بازوں کو گرفتار کرکےداؤ پر لگی رقم 29 ہزار 850 روپے، 6 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 ملزموں کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 20 ہزار 800 روپے،5 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے، وارث خان پولیس نے بذریعہ لائیو ایپ جواء کھیلنے والے قمار باز کو گرفتار کر کے رقم 9 ہزار 50 روپے اور موبائل فون برآمد کیا۔قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری نے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا،جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا، اشتہاری جنوری 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔