راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کوٹھہ کلاں میں بائیکیا رائیڈر شہبازمسیح سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ،2ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ وغیرہ ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ مظہرآباد میں ثمر زیب خان اور اس کے ساتھیوں سے اسلحہ کی نوک پر3موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ ممتازنگرمیں عبدالرحمٰن سے موٹرسائیکل ،10ہزار روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ کیرج فیکٹری روڈ پربائیکیا رائیڈر سے گن پوائنٹ پرساڑھے پانچ ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ عائشہ الف زادہ سے 6ہزار روپے چھین لئے گئے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں عماد انیس کے گھر سے3تولے کے طلائی زیورات ،6کلو گرام چاندی ،85ہزار روپے ،ڈبل روڈ پرشفقت محمود کی اہلیہ کی گاڑی سے 2آئی فون ،45ہزار روپے،شناختی کارڈزوغیرہ فیصل ٹاؤن میں ڈاکٹر صہیب اظہر کے گھر سے طلائی زیورات وزنی 12تولے ،بی 17میں محمدعمر کے گھر سے تالے توڑ کر6تولے کے طلائی زیورات ،ڈائمنڈ رنگ ،8گھڑیاں ،10لاکھ روپے ،9ایم ایم پسٹل ،بگا شیخاں میں ناصر خان کی بھینس ،سہال میں محمدشہزاد کے گھر سے تالے توڑ کر7تولے سونا اور 2لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔