راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں 22 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا، سرچ آپریشن کے دوران 467افراد، 314 گھروں ،21 ہوٹلوں، 23 دکانوں ، 219 موٹرسائیکلوں اور64 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 22 مشکوک افراد اور 23 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔