• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ سے حاجیوں کی پاکستان واپسی کی 8 پروازوں میں تاخیر، 2 منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مدینہ سے حاجیوں کی پاکستان واپسی کی 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ 2  منسوخ ہو گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے مدینہ کی پرواز پی کے 845 اور مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 846 منسوخ ہوگئی ہے۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 4234 میں 16 گھنٹے تاخیر ہے، اس لیے مدینہ ایئر پورٹ پر 20 گھنٹے سے منتظر حاجی اب دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوسکیں گے۔

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

فلائٹ شیڈول کے مطابق  مدینہ سے لاہور کی پرواز پی اے 4765 میں 6 گھنٹے، مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 761 میں 1 گھنٹے، مدینہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 718 میں ڈیڑھ گھنٹے جبکہ کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 423 میں سوا گھنٹے کی تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 4764 میں 6 گھنٹے اور پی کے717 ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 4236  کی روانگی  میں بھی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید